ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق بے انتہا کام کرنے اور بدلتے ہوئے موسم کا امیتابھ کی صحت پر بہت برا اثر پڑا ہے۔امیتابھ کو وائرل بخار ہو گیا ہے۔اس کی وجہ سے انہوں نے اپنی فلموں کی شوٹنگ کو آگے بڑھا دیا ہے، جب تک ان کا بخار ٹھیک نہیں ہو جاتا وہ مکمل آرام کریں گے ۔ڈاکٹر نے انہیں زیادہ تناؤ نہ لینے کی صلاح دی ہے۔اس لیے انہوں نے کچھ دنوں کے لئے کام سے چھٹی لے لی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ امیتابھ ’آنکھیں2‘ کے لانچ اور شوٹنگ کے شیڈول کے بارے میں پروڈیوسرسے بات کرنا چاہ رہے تھے، لیکن اب یہ پراجیکٹ آگے پر ڈال دیا گیا ہے۔امیتابھ اس ہفتے کے آخر تک ’آنکھیں 2‘ کے پروڈیوسرسے بات کر لیں گے۔اس فلم کی شوٹنگ جولائی میں شروع ہو سکتی ہے۔بگ بی کی فیملی نے تمام مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔