کراچی(آئی این پی) ممتاز قوال امجد صابری مرحوم اور راحت فتح علی خان کا ایک ساتھ ریکارڈ کرایاگیا گیت پاکستان کی سالگرہ کے موقع پر 14 اگست کے روز کوک سٹوڈیو کے شو میں نشر کیا جائے گا۔ مشہور موسیقی کے پروگرام’’کوک سٹوڈیو‘‘ کے آرگنائزرز اور سٹرنگز بینڈ سے وابستہ فیصل کپاڈیا اور بلال مسعود کا کہنا ہے کہ امجد صابری قوال مرحوم اور راحت فتح علی خان کے ایک ساتھ گیت کی ریکارڈنگ امجد صابری کے شہادت سے 25 روز قبل مکمل کرلی گئی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ دونوں ستاروں نے اپنی مسحورکن آواز کے جادو سے پورے سٹوڈیو کو اپنے سحر میں لے لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ امجد صابری کا یادگار گانا ہوگا جس کو 14 اگست کو پروگرام شروع ہونے پر آن ائیر کیا جائے گا