ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بھارت کی معروف اداکارہ پاکستانی ڈراموں کی شوقین، کون ہیں وہ جانئے

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ڈرامے بولی وڈ میں بہت مقبول ہیں اور ودیا بالن تو انتہائی اشتیاق سے پاکستانی شوز دیکھتی ہیں۔تو بولی وڈ پاکستانی اداکاروں کو کیوں کاسٹ کرتا ہے اور وہ سینما میں پاک۔ انڈیا شراکت کے تصور کے بارے میں کیا سوچتا ہے ؟ ہندوستان ٹائمز نے اس حوالے سے انڈسٹری ماہرین سے رائے لی۔بولی وڈ کے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا کے مطابق پاکستانی اداکاراؤں کو کاسٹ کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بہت زیادہ نیا پن لے کر آتی ہیں، جس کی وجہ یہ ہے یہاں (انڈیا میں) انہیں ٹی وی، فلم یا اشتہارات میں پہلے کسی نے نہیں دیکھا ہوتا، تو یہ ایک نیا پن ہوتا ہے، مزید برآں وہ خوبصورتی اور صلاحیت کا زبردست امتزاج ہوتی ہیں۔بولی وڈ کے ایک فلم ساز نے نام چھپانے کی شرط پر بتایا کہ بیشتر انڈین لڑکیوں کے برعکس پاکستانی اداکارائیں بہت زیادہ پروفیشنل ہوتی ہیں اور غیر ضروری مطالبات نہیں کرتیں، اسی طرح وہ ہندی زبان زیادہ اچھی بولتی ہیں ان کی زبان زیادہ بہتر اور ان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا (بیشتر انڈین اداکاراؤں سے )۔ٹیکنالوجی نے ٹیلنٹ کی تلاش آسان بنادی ہے۔بولی وڈ ناقڈ ترن آدرش کے مطابق یہ ڈائریکٹر کا حق ہے کہ وہ ایسے اداکار کا انتخاب کرے جو اس کی فلم کے لیے فٹ ہو، سیٹلائیٹ ٹی وی اور انٹرنیٹ کی بدولت ہم اب ٹیلنٹ سے آگا ہوتے ہیں (دیگر ممالک کے اداکار)۔ تو ہم آسانی سے ان کی شناخت کرسکتے ہیں، مزید یہ کہ پاکستان میں ان کے کام کو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ وہ سب اچھے اداکار ہیں۔فلم رئیس کے ڈائریکٹر راہول ڈھولکیہ کہتے ہیں ایک ڈائریکٹر کی حیثیت سے میرا ماننا ہے کہ کسی اسٹار کے امیج پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے کردار پر توجہ دی جانی چاہئے، ہم نے دیگر لڑکیوں کا بھی آڈیشن کیا مگر ماہرہ خان کی اداکاری اور شخصیت سب سے بہترین رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…