ملتان (آئی این پی)بلوچ کہلوانے پر قندیل کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی عدالت نے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے قندیل بلوچ کوطلب کرلیا ہے۔ملتان میں درخواست گزار شہبازگورمانی ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ ماہڑا شیخ برادری سے تعلق رکھتی ہے اور وہ بلوچ نہیں ہے لیکن اپنے نام کے ساتھ بلوچ لکھواتی ہیں جس سے بلوچ برادری بدنام ہورہی ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے قندیل بلوچ کو 13 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔