اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان کو بیرون ممالک ہونے والی آمدنی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیج دیا ہے ،راحت فتح علی خان نے 2013میں بیرون ممالک شوز میں ہونے والی آمدنی کی تفصیلات اپنے سالانہ گوشواروں میں ظاہر نہیں کی تھی جس پر سیکشن 122کے تحت نوٹس بھیج دیا گیا ۔ایف بی آر کے ذرائع کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو بیرون ممالک ہونے والی کروڑوں روپے کی آمدنی پر نوٹس بھیجا گیا ہے ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان نے 2013کے دوران بیرون ممالک میں کئی شوز منعقد کئے اور ان شوز سے ہونے والی کروڑوں روپے کی آمدنی کی تفصیلات اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کی تھی جس پر انہیں ایف بی آر کے سیکشن 122کے تحت نوٹس بھیجا گیا ہے ۔