کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایان علی کے بیرون ملک دوروں کی تمام فنڈنگ سیاسی دفتر سے کی جاتی رہی ہے۔ ایان علی سے تفتیش کیلئے وزارتِ داخلہ نے وزارت خزانہ سیاجازت مانگ لی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی حکام نے ایان علی کو بیرون ملک دورے کرانے والے سہولت کار کا پتا چلا لگا لیا ہے۔ تفتیشی اداروں کی جانب سے ماڈل ایان علی کے بیرون ملک دوروں کے اخراجات سے متعلق اہم انکشاف کئے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ماڈل کی گرفتاری سے قبل دبئی کے تمام ٹکٹس کی ادائیگی سیاسی دفتر سے کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وزارت خزانہ کو ایان علی سے مزید تفتیش کیلئے ایک خط بھی لکھ رکھا ہے۔ خط کے مطابق کسٹم حکام اور انٹیلی جنس ادارے سیاسی دفتر کے افراد سے پوچھ گچھ کرناچاہتے ہیں، جبکہ ایان علی کے دوروں کی ادائیگی کا ریکارڈ پہلے ہی تفتیشی اداروں نے حاصل کرلیا ہے۔