اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو وہ چھوٹی چشمے والی لڑکی یاد ہے جس نے ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘‘فلم میں اداکارہ کاجول کی چھوٹی بہن چٹکی کا کردار ادا کیا تھا؟۔ اگر آپ کو وہ چشمے والی چھوٹی لڑکی یاد ہے تو آج آپ اس کو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔دل والے دلہنیا لے جائیں گے فلم میں کاجول کی بہن چٹکی کاکردار ادا کرنے والی پوجا روپاریل نے 1993 میں جیکی شروف کی فلم کنگ انکل سے ڈیبیو کیا جس کے بعد دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں ایک چلبلی سی چھوٹی لڑکی کا کردار ادا کیا۔
وقت گزرنے کے ساتھ چلبلے پن کا مظاہرہ کرنے والی چھوٹی لڑکی اب ایک خوبرو خاتون میں تبدیل ہوچکی ہے۔ پوجا روپاریل کو حال ہی میں انیل کپور کی ٹیلی ویڑن سیریز میں دیکھا گیا ہے جبکہ وہ بالی ووڈ میں بھی کچھ اہم کردار ادا کریں گی۔ زیر نظر تصویر 2015 میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے فلم کے 20 سال مکمل ہونے پر کامیڈی نائٹس ود کپل شو کے موقع پر لی گئی تھی جس میں امریش پوری کے علاوہ فلم کی لیڈنگ کاسٹ موجود ہے۔
بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی ’چٹکی‘ کے نئے روپ نے سب کو حیران کر دیا
28
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں