اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی مقبول ٹی وی شو بگ باس کا حصہ رہنے والی صوفیہ حیات کے اقدام نے تہلکہ مچا دیا۔ معروف مسلمان اداکارہ و ماڈل صوفیہ حیات جو بہت عرصہ شوبز کی چکاچوند میں رہی، کچھ عرصہ قبل اس نے اچانک انتہائی مذہبی روپ دھار کر دنیا کو حیران کر دیا۔ وہ ہندوستان بھر میں مندروں پر بکثرت جانے لگی اور راہبہ کے جیسی زندگی گزارنے لگی تھی۔اب صوفیہ حیات نے دعویٰ کر دیا ہے کہ ’’ہندودیوتا شیوا کو میں نے جنم دیا تھا اور اب وہ واپس میرے اندر چلا گیا ہے۔‘‘معروف بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوفیہ حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’مجھے آج معلوم ہوا کہ میں نے شیوا کو جنم دیا تھا۔ آج وہ واپس میرے پاس آیا اور میرے اندر چلا گیا۔‘‘ صوفیہ حیات ان دنوں اورنگ آباد میں کیلاش مندر میں پوجا پاٹ میں مصروف ہے۔
صوفیہ حیات نے مزید لکھا کہ ’’اورنگ آباد کا کیلاش مندر بہت طاقتور ہے۔ اس مندر میں پوجا کے دوران اچانک میں نے اپنے اندر ایک مقناطیسی توانائی محسوس کی جس نے میرے سر کو شیولنگ(ایک کالا پتھر جسے ہندو اپنے دیوتا شیوا سے موسوم کرتے ہیں)کی طرف موڑ دیا اور میرا سر کسی مقناطیس کی طرح شیو لنگ کے ساتھ لگ گیا۔یوں محسوس ہو رہا تھا کہ کوئی بہت طاقتور چیز رونما ہو رہی ہے۔ میرا جسم تبدیل ہو رہا تھا۔ اچانک شیوا میرے سامنے آیا اور پھر میرے جسم کے اندر چلا گیا۔ میں اپنے جسم میں اس قدر طاقتور تبدیلی پر خوفزدہ ہو گئی تھی۔ اب شیوا میرے اندر موجود ہے۔ ‘‘ رپورٹ کے مطابق صوفیہ حیات نے اس کے علاوہ بھی بہت سے ایسے دعوے کیے اور اپنے آپ کو ’’گیتا ماں صوفیہ‘‘ قرار دیا۔
معروف مسلمان ادکارہ نے ’’ہندو‘‘ مذہب اختیار کر لیا
28
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں