ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی مداح ہوگئیں۔بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور اداکار نبیر کپورنامور فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں پہلی بار ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ مختلف ممالک میں جاری ہے لیکن فلم کی نمائش سے قبل ہی ایشوریا نے رنبیر کی تعریفوں کے پل باندھنے شروع کردیئے ہیں۔ایشوریا رائے بچن ساتھی اداکاررنبیر کپورکی فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ان کے خوش مزاجی کی بھی مداح ہوگئیں ہیں اور رنبیر کپورکے قصیدے پڑھنا شروع کردیئے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور باصلاحیت اداکار کے ساتھ ساتھ خوش مزاج انسان بھی ہیں جو تناؤ والے ماحول کو بھی خوشگوار بنادیتے ہیں جب کہ رنبیرکپور کا حس مزاح انتہائی عمدہ ہے جو انہیں سب سے منفرد بنا دیتا ہے۔واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘میں اداکاررنبیر کپور، فواد خان، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے۔