پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

میری اگلی منزل کیا ہوگی ؟ عالیہ بھٹ کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف جہاں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون ہولی وڈ میں اپنے قدم جما چکی ہیں وہیں، عالیہ بھٹ کا بھی کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے بعد ان کی اگلی منزل ہولی وڈ ہوگی۔2012 میں فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے بولی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی عالیہ کئی بہترین فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ’میں ہر جگہ فلمیں کرنا چاہتی ہوں، لندن میری اگلی منزل ہے کیوں کہ میں چھٹیاں منانے جارہی ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ کل اس کے بعد میری اگلی منزل ہولی وڈ ہوگی۔عالیہ کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں ان کے کام کو خوب سراہا جارہا ہے، اس فلم میں عالیہ نے ایک بہاری لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ ’اڑتا پنجاب‘ عالیہ کی اس سال ریلیز ہونے والی دوسری فلم تھی، سال کے آغاز میں ان کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ نے بھی باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی اداکار فواد خان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔اپنے مصروف شیڈول کے حوالے سے عالیہ کا کہنا تھا کہ اپنے لیے وقت نکالنا کافی مشکل ہے لیکن پھر بھی انہوں نے کچھ وقت نکال کر چھٹیوں پر جانے کا ارادہ کیا ہے۔عالیہ اس وقت اپنی فلم ’واک اینڈ ٹاک‘ اور ’بدریناتھ کی دلہنیا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…