ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی ڈرامے ’’کم کم‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جوہی پارمر نے ٹی وی انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی وزن میں 17 کمی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’’کم کم‘‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ جوہی پارمر کا شمارٹی وی انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے جلد ہی چھوٹے پردہ اسکرین پر کامیابیاں سمیٹی ہیں جب کہ شادی کے بعد مشہور اداکارہ نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا جس کے بعد اب اداکارہ نے ایک بار پھر چھوٹی پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اداکارہ نے 4 سال بعد دوبارہ اداکاری کے میدان میں ا?ن کے لیے اپنے وزن میں 17 کلو کمی کرکے سب کو حیران کردیا ہے جب کہ اداکارہ وزن میں کمی کے بعد نہ صرف پہلے سے زیادہ جوان و حسین نظر ا?رہی ہیں بلکہ انہیں کسی صورت پہچاننا ا?سان نہیں ہے جس کے بعد اداکارہ جلد ہی نئے رئیلٹی شو میں اپنے نئے روپ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔