پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکارغیر شادی شدہ ہونے کے باوجود بیٹے کے باپ بن گئے،ماں کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
نئی دہلی(آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار تشار کپور نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کردیا ہے جس سے بالی ووڈ انڈسٹری سمیت بھارت بھر میں ہلچل مچ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تشار کپور نے جو کہ غیر شادی شدہ ہیں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے ایک بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ سروگیٹ ماں کے ذریعے ایک بیٹے کے باپ بنے۔اپنے باپ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد بننے پر بے حد پرجوش ہوں۔انہوں نے اپنے بیٹے کو لکشیا کا نام دیا ہے۔تشار کہتے ہیں کہ لکشیا کی آمد سے میری زندگی خوشیوں سے بھر گئی ہے۔انہوں نے کہا خدا کی قدرت اور جیسلکو ہسپتال کی ماہر میڈیکل ٹیم کی کوششوں نے کئی ایسے افراد کو بہترین موقع فراہم کردیا ہے جواکیلے والدیا والدہ بننا چاہتے ہیں۔’کیا کول ہیں ہم ‘اور ’گول مال ‘بالی ووڈ کامیڈیز سے قہقہوں پر مجبور کرنے والے تشار کے والد ین شوبہا اور جتندر سنگھ بھی اس نئے مہمان کی آمد پر بہت پرجوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی دوسرے پوتے یا پوتی کی آمد پر شاید اس قدر خوش نہ ہوں جتنا ہم اس وقت لکشیا کی آمد پر پرجوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تشار ایک باکمال بیٹا ہے ہمیں امید ہے کہ وہ سمجھدار ی ، محبت اور ذمہ داری سے خود کو ایک بہترین باپ بھی ثابت کرے گا۔۔#/s#



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…