ممبئی(آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں جنسی زیادتی سے متاثرہ لڑکی نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ’’زیادتی سے متاثرہ خواتین‘‘ سے متعلق بیان پر 10 کروڑ کا ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور تنازعات کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور وہ آئے روز متنازع اور حساس موضوعات پر بیان کے بعد تنازعات کا شکار ہوجاتے ہیں جب کہ حال ہی میں اداکار کے زیادتی سے متاثرہ خواتین سے متعلق بیان پر بھارت میں طوفان برپا ہوچکا ہے جس پر ان کے والد سلیم خان بھی معافی مانگ چکے ہیں تاہم اب سلو میاں کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں اجتماعی زیادتی سے متاثرہ لڑکی نے سلمان خان کے ’’زیادتی سے متاثرہ خواتین‘‘ سے متعلق بیان پر 10 کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کرتے ہوئے سرعام معافی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ لڑکی کا بھیجا گیا نوٹس سلمان خان کے گھر پر موصول ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادتی سے متاثرہ لڑکی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سلمان خان کے بیان سے میری موکلہ کی دل آزادی ہوئی ہے جس سے ایک بار پھر ان سے ہوئی اجتماعی زیادتی کے زخم تازہ ہوگئے ہیں جب کہ سلمان کا بیان آئینو قانون کے خلاف ہے لہٰذا وہ سرعام معافی مانگیں بصورت دیگر 10 کروڑ ہرجانہ ادا کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سلمان خان نے فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ کے بعد اپنی تھکن کی حالت کو زیادتی سے متاثرہ خواتین کے حال سے تشبیہ دی تھی جس پر بھارت میں ان کے خلاف وین کمیشن نے بھی احتجاج کیا جب کہ دیگر حلقوں نے بھی اداکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔۔#/s#