جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

عامر لیاقت کا پروگرام انعام گھر تین دن کیلئے بند

datetime 27  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ پر ڈاکٹرعامر لیاقت کے پروگرام ’انعام گھر‘ پر تین روز کیلئے عارضی پابندی عائد کرد ی ، یہ پابندی خودکشی کے مناظر دکھانے پر لگائی گئی اور اس ضمن میں پیمرا نے چینل سے 21جون تک جواب طلب کیاتھا لیکن اب پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پروگرام پر تین روز تک کے لیے پابندی عائد کردی گئی اور خبردار کیاگیا کہ اگر پابندی کی خلاف ورزی کی گئی تو چینل ہی بند کردیا جائے گا۔پیمرا شکایات کونسل سندھ نے پروگرام پر پابندی لگانے کا اعلان کیا جس کا اطلاق منگل سے جمعرات تک ہوگا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں چینل کو بند کرنے کا کہا گیا۔پیمرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 6 جون کو جیو انٹرٹینمنٹ کے اس پروگرام میں ایک لڑکی کی پنکھے سے لٹک کر خودکشی کے مناظر دکھانے اور ایک مہمان کے محض جیتنے کی لالچ میں گالی نکالنے جو کہ براہ راست نشر ہوئی جبکہ 25 جون کو ایک خاتون کالر کی نامناسب گفتگو آن ائیر جانے کے مناظر کو کونسل نے دیکھا،اسی طرح ایک کونسل ممبر نے میزبان کی کھمبے کے ساتھ لپٹ کر گانا سننے کی تفصیلات بھی دیگر ممبران کے ساتھ شیئر کیں۔مذکورہ ٹی وی چینل نے پروگرام کے خلاف موصول سینکڑوں شکایات پر تفصیلی جواب کے لیے 15 دن کا وقت مانگا تھا جس پر عید کی چھٹیوں کے بعد جواب دائر کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر پیمرا نے انعام گھر پر 28 سے 30 جون تک پابندی عائد کردی ہے جبکہ چینل کو آن ائیر معذرت نشر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔پیمرا نے یہ بھی کہاہے کہ میزبان عامر لیاقت خود آن ایئرناظرین سے معافی مانگیں اور اور آئندہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں ، ایسا نہ کرنے کی صورت میں پروگرام پر غیرمعینہ مدت تک کے لیے پابندی لگادی جائے گی۔

PEMRA



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…