اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کی مقامی عدالت میں قندیل بلوچ کے خلاف نام کے ساتھ بلوچ لکھنے پر دعویٰ دائر کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سول کورٹ میں مقامی وکیل نے ماڈل قندیل بلوچ کے خلاف درخواست دے دی ہے جس پر ملتان کی ضلعی عدالت کے جج خورشید احمد نے 13 جولائی کو قندیل کو طلب کر لیا ہے اور حکم جاری کیا ہے کہ قندیل بلوچ کو 13 جولائی کے دن عدالت میں حاضر کیا جائے ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ قندیل بلوچ نے بلوچ ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے قندیل کا نام فوزیہ ہے اسے بلوچ لکھنے سے روکا جائے عظیم المعروف قندیل بلوچ کا بلوچ قبائل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔