لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک ) اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ ہو یا ہالی وڈ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، میرے لیے معیار زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے خوش قسمت ہوں کہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر چیلجنگ کرداروں کے لیے میرا انتخاب کرتے ہیں، ’’چھپن چھپائی‘‘ میں ایک نٹ کھٹ لڑکی کا رول کرکے لطف اندوز ہورہی ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی وی کی طرح فلم میڈیم میں بھی کچھ ہٹ کر ہی کرنا چاہتی تھی اسی لیے جتنی بھی فلموں کی آفرز ہوئیں اس کا اسکرپٹ اور کردار پسند نہیں آرہا تھا ،مگر محسن علی نے جب فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ کی آفر لے کر آئے جب انھوں نے اسکرپٹ اور میرے کردار کے بارے میں بتایا تو انکار نہ کرسکی۔اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ مجھے بالی ووڈ کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے رابطہ کرتے ہوئے اسکرپٹس بھی بجھوائے،جن کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔