ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ہیرو فواد خان کا بالی ووڈ میں کامیاب سفر جاری ہے۔ چن لیا اب انہیں صلو بھیا نے اپنی نئی فلم کے لئے جس میں عشق کے پیچ لڑاتے آئیں گے نظر۔ڈیشنگ ہیرو نے 2014ء میں سونم کپور کے ساتھ خوبصورت جوڑی بنائی اور بٹھادی اپنی دھاک۔ بالی ووڈ کے خانز اسٹارز میں فواد خان بھی پوری آب و تاب سے جھلملارہے ہیں۔ حال ہی میں آئی کپور اینڈ سنز جس میں نظر آئے سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ اور اب میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ فواد خان کی یہی اداکاری بھاگئی ہے سلطان کو جنہوں نے چن لیا ہے ان کو اپنی اگلی فلم کے لئے۔ہدایتکار نتین کاکڑ کریں گے یہ رومنٹک فلم تخلیق جس میں اسمارٹ ہیرو عشق کے پیچ لڑاتے آئیں گے نظر اب وہ کون خوش قسمت حسینہ ہوگی۔ فی الحال اس کا چناؤ ہونا باقی ہے۔ جس کا جلد ہی لگ پتا جائے گا۔