ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان فلم کی عکس بندی کے دوران زخمی ہوگئے۔عامر خان نے فلموں میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کا ٹرینڈ کیا متعارف کرایا تواب بالی ووڈ کا ہر اداکار اپنے کردار میں ڈھل جانے کی کوشش میں لگ گیا ہے اور یہی وجہ ہے جب سیف علی خان نے اپنی نئی آنے والی فلم کے ایکشن مناظر میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی کوشش تو اس دوران وہ زخمی ہوگئے جس کے باعث ان کے انگوٹھے پر شدید چوٹے آئیں ۔سیف علی خان کو ممبئی کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انگوٹھے کا معائنہ کرنے کے بعد سرجری کی تجویز دی جس کے بعد انگوٹھے کی سرجری کردی گئی۔دوسری جانب چھوٹے نواب کی بہن سوہا کا کہنا ہے سیف علی خان کی صحت میں بہتری آرہی ہے تاہم ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ہی انہیں گھر منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان2011 میں بھی فلم ’’ایجنٹ ونود‘‘کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے ۔