اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل کیس میں اہم پیش رفت متوقع۔ پولیس نے امجد صابری کے قتل کے چشم دید گواہ سلیم چندا کو تحویل میں لے کر بیان ریکارڈ کر لیا۔ایس ایس پی سنٹرل مقدس حیدر کے مطابق پولیس نے سلیم چندا کو امجد صابری کے گھر سے تحویل میں لیا اور اس کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم چندا نے پولیس کو جو بیان دیا اس کے مطابق قاتل کے پہلے فائر کے بعد ہی افراتفری مچ گئی تھی۔ جیسے ہی پہلی گولی چلی امجد صابری سیٹ کے نیچے چھپ گئے اور حملہ آور نے فائرنگ کرتے وقت کوئی بات نہیں کی۔ سلیم چندا نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ میں پولیس سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہوں جبکہ ورثاء نے پولیس کی تحویل میں موجود سلیم چندا کو بے گناہ قرار دیا ہے۔ تحقیقی اداروں کے مطابق سلیم چندا کی مدد سے مجرموں کے مزید خاکے تیار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس جلد ہی امجد صابری کی اہلیہ کا بیان بھی ریکارڈ کرے گی۔
قا تل نے امجد صابری کو فائر نگ کر تے وقت کیا کہا تھا؟ سلیم چندا نے بیان جا ری کر دیا!
27
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں