اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپر ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے نام کے مکمل اخراج کے لیے نفلی اعتکاف پر بیٹھنے کی منت مانگ لی ہے اور انہوں نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں تین دن اعتکاف پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ماڈل ایان علی ای سی ایل سے نام نکال کر دوبارہ ڈالے جانے کے باعث ذہنی کوفت کا شکار ہو گئی ہیں اور انہوں نے وزارت داخلہ سے جان چھڑانے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آخری عشرے میں تین دن اعتکاف پر بٹیھیں گی اور اللہ کے حضور منی کرنسی سمگلنگ کے مقدمے سے نجات اور ای سی ایل سے نام کے مکمل اخراج کے لیے دعا کریں گی ،دوسری جانب ماڈل ایان علی نے آخری عشرے میں غریب اور نادار افراد کے لیے سحری اور افطار ی کا بھی اہتمام کر لیا ہے اور وہ خود غریب نادار افراد کے ساتھ سحری اور افطاری کیا کریں گی
۔ذرائع نے بتایا کہ ایان علی دس روز مکمل اعتکاف پر بیٹھنے کا ارادہ رکھتی تھی تاہم مقدمات میں نامزدہونے کے باعث قانونی مصروفیت کی وجہ سے انہوں نے تین دن کا نفلی اعتکاف بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں وزارت داخلہ کی درخواست زیر سماعت ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے چکی ہے جس پر وزارت داخلہ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔
ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے انوکھی منت مانگ لی
26
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں