جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایشوریا رائے کا معروف بھارتی اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار، وجہ کیابنی ؟ جانئے

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے نے میلان لوتھریا کی نئی آنے والی فلم میں صرف اس لیے کام سے انکار کیا کیونکہ فلم میں عمران ہاشمی بھی شامل ہیں۔2 برس قبل بھارتی نجی ٹی وی میں ایک پروگرام کے دوران بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی نے ایشوریہ رائے بچن کو پلاسٹک کی گڑیا سے تشبیہہ دی تھی ، سابق ملکہ حسن نے فوری طورپر تو اس کا جواب نہیں دیا تھا لیکن ان کے دل میں عمران ہاشمی کے لئے نفرت پیدا ہوگئی اوراس کا اظہار انہوں نے 2 برس بعد کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایتکار’’میلان لوتھریا’’ کی نئی فلم کے لیے ایشوریا رائے بچن کو بھارتی ریاست جے پورکی مہارانی گایتری دیوی کا کردارادا کرنے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے قبول بھی کرلیا تھا لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ فلم کی کاسٹ میں عمران ہاشمی بھی شامل ہیں تو انہوں نے فوری طور پر فلم سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ ویسے تو بالی ووڈ میں ایشوریہ رائے بچن کی وہ ڈیمانڈ نہیں رہی جو 4 برس پہلے تھی لیکن اسے یہ ہی کہا جاسکتا ہے کہ رسی جل گئی پربل نہیں گئے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…