لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی عوام اور پرستاروں کی طرف سے دہشتگردی کا نشانہ بننے والے معروف قوال امجد فرید صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اکثریت نے امجد فرید صابری کی مشہور قوالی ’’ بھر دو جھولی میری یا محمد ؐ ‘‘کو اپنے موبائل فون کی رنگ ٹون میں تبدیل کر لیا ۔امجد فرید صابری کی شہادت کے بعد تمام موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے انکی آواز میں پڑھے جانے والے نعتیہ کلام اورقوالیوں کو بطور رنگ ٹون لگانے کی پیشکش کی جارہی ہے ۔عوام اور انکے پرستاروں کی اکثریت نے امجد فرید صابری کی مشہو رقوالی ’’ بھر دو جھولی میری یا محمد ؐ ‘‘ کو بطور رنگ ٹون سیٹ کیا ہے ۔