ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔بالی ووڈاداکارہ شردھا کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تین پتی‘‘ سے کیا لیکن شہرت فلم ’’عاشقی 2‘‘سے حاصل کی جب کہ اداکارہ اپنی جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں مقام بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں اور انہوں نے یکے بعد دیگرے 3 بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جس کے بعدشہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئیں ہیں لیکن اداکارہ اب اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی ہیں۔اداکارہ شردھا کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران باسکٹ بال کھلتے ہوئے اپنا توازن کھوبیٹھیں اورگرکرزخمی ہوگئیں جس کے باعث ان کی ٹانگ پر چوٹ آئی ہے۔ شردھا کپور کو اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔اداکارہ شردھا کپور نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی زخمی ٹانگ کی تصویر شیئر کی ہے جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور اپنی فلموں’’آ فلائنگ جٹ‘‘،’’او کے جانو‘‘،’’راک اون 2‘‘اور ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔