ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

معروف ترین اداکار کا گٹار، کتنے میں فروخت ہوا ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال اپریل میں وفات پانے والے امریکی پاپ سٹار پرنس کے زیرِ استعمال رہنے والے پیلے رنگ کا الیکٹرک گٹار نیلامی کے دوران ایک لاکھ 37 ہزار پانچ سو امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔گٹار کی نیلامی امریکی ریاست کیلیفورنیا کی بیورلے ہلز میں ہونے والی ثقافتی شو کے دوارن ہوئی۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ گٹار امریکی فٹ بال ٹیم انڈیاناپولس کلوٹس کے مالک جم ارسے نے خریدا ہے۔پاپ سٹار پرنس نشہ آور دوا کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں رواں برس اپریل میں وفات پا گئے تھے۔پیلے رنگ کا یہ الیکٹرک گٹار جسے ’یلو کلاؤڈ گٹار‘ کہتے ہیں 1980 کی دہائی میں نٹ کوپی انٹرپرائزز نے بنایا تھا اور اسے 90 کی دہائی کے وسط تک استعمال کیا جاتا رہا۔مسٹر ارسے میوزیک کے آلات خریدنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔اس سے قبل بوب ڈے لین، جان لینن اور جیری گارثیا کے زیرِ استعمال رہنے والی اشیا کی نیلامی ہوئی تو انھیں ارسے نے خریدا تھا۔گذشتہ برس دسمبر میں جم ارسے بیٹلز کا ڈرم 21 لاکھ امریکی ڈالرز میں خریدا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…