اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قوال امجد صابری کی شہادت‘فنکار برادری کا عدم تحفظ کا اظہار۔فنکاروں نے وی آئی پی سیکیورٹی مانگ لی۔ تفصیل کے مطابق امجد صابری کی شہادت کے بعد کراچی کے فنکاروں کے مطالبے نے حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی کر دی ہے۔تقریباََ62 سے زائد فنکاروں نے اس سلسلے میں باضابطہ درخواست بھی دی ہے۔وزیر داخلہ سہیل انور کا کہنا ہے کہ کسی فنکار کے لیے سیکیورٹی لازمی ہوئی تو ضرور دیں گے۔ اس سلسلے میں سندھ سنسر بورڈ کے چیرمین فخر عالم ، فیصل قریشی ، ماریہ واسطی اور میرا سمیت دیگر 62 فنکاروں نے کراچی کے ڈیفنس تھانے میں باضابطہ درخواست بھی جمع کرادی ہے۔
ڈیفنس تھانے میں درخواست جمع کرانے کے بعد فخر عالم کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ درخواست میں وی آئی پی سیکیورٹی مانگی گئی ہے اور نہ دینے کی صورت میں سرکاری حکام سے یہ سیکیورٹی واپس لینے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی فنکار کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار سرکاری حکام ہوں گے۔دوسری جانب سیکورٹی مطالبے کے حوالے سے وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیالنے کہا کہ اپنی سیکیورٹی کے لیے کبھی بازار بند نہیں کرائے جب کہ کسی فنکار کے لیے سیکیورٹی لازمی ہوئی تو ضرور دیں گے ۔
امجد صابری کی شہادت‘ 62 فنکاروں کا ایسا مطالبہ کہ حکومت کیلئے بڑی مشکلات کھڑی ہو گئیں
25
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں