ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان خان اپنے متنازع بیانات کے لیے بھی جانے جاتے ہیں سلمان خان تمام تنازعات کے درمیان اپنی فلم ’سلطان‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں اور مختلف ٹی وی شوز میں نظر آ رہے ہیں اور ویسے بھی آج کل وہ جہاں جاتے ہیں لوگوں کے چہروں پر ان کی شادی کے متعلق سوال خو بخود نظر آنے لگتا ہے۔ ایسے ہی ایک ٹی وی شو ’سا رے گا ما پا‘ کے دوران سلمان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں ان کی قسمت اچھی نہیں ہے۔ وہ تو شادی کرنے کے لیے بیقرار ہیں لیکن کوئی لڑکی ہاں ہی نہیں کرتی۔سلمان آج کل کچھ زیادہ ہی مذاق کے موڈ میں ہیں لیکن کبھی کبھی مذاق بھاری پڑ سکتا ہے۔ اب فلم کی شوٹنگ کے تجربے کو ریپ سے تشبیہ دینے پر پچھلے ہفتے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا میں کہیں سلمان کو ’بے حس‘ کہہ کر پکارا گیا تو کہیں ’بھائی‘ کے مداح ان کے حق میں دلائل دیتے نظر آئے کہ ان کا ’جملہ غیر ارادی تھا۔‘ بالی وڈ میں سلمان کے حق میں تو بہت لوگ نظر آئے لیکن کھل کر کسی نے ان کی حمایت نہیں کی۔ سلمان کے بیساختہ جملے یا بیانات اکثر انھیں مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔ آئیفا فلم فیسٹیول میں سلمان خان، دیپکا اور سوناکشی سنہا کو دیکھا جا سکتا ہے اب چاہے ان کے یہ جملے غیر ارادی ہی کیوں نہ ہوں لیکن بعض لوگوں کا یہ خیال بھی درست ہے کہ ایک معروف اور بڑی شخصیت ہونے کے ناطے انھیں زیادہ ذمہ دار ہونا چاہیے۔