کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)امجدصابری قوال کے بہیمانہ قتل کے بعدکراچی کے 62فنکاروں نے صوبائی حکومت سے باضابطہ طورپرسیکورٹی دینے کامطالبہ کردیا۔گزشتہ روزفخرعالم ،ماریہ وسطیٰ ،فیصل قریشی اوردیگرسینئرفنکارمشترکہ طورپردرخواست لیکرڈیفنس تھانہ کراچی گئے اورمطالبہ کیاہے کہ امجدصابری کے بعدہماراتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ،جس طرح وی آئی پی لوگوں کوسیکورٹی دی جارہی ہے اس طرح ہماری جان کاتحفظ بھی کیاجائے ،فیصل قریشی کاکہناتھاکہ ہم نے اپنی کوشش کی ہے لیکن مشکل ہے ہمارے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں ،جبکہ ماریہ واسطی کاکہناتھاکہ ہم سب کے حقوق کیلیئے کھڑے ہوئے ہیں ۔