ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ میں شادی کرنے کیلئے بے تاب ہوں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی فلم سلطان کی تشہیر کیلئے ریالٹی شو میں شرکت کے دوران ایک مداح نے ان سے شادی کے حوالے سے مشورہ مانگا تو سلمان خان نے کہا کہ میں آپ غلط انستان سے مشورہ لے رہے ہیں میں ہمیشہ ہی شادی کے معاملے میں بدقسمت رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں اصل میں اصل میں شادی کرنے کےلئے مر رہا ہوں اور ہمیشہ انتظار کرتا ہوں کہ دوسری پارٹی بھی حامی بھرے، کیونکہ مرد کچھ نہیں کہہ سکتے، آخری فیصلہ خواتین کو لینا ہوتا ہے۔