ٹنڈو الہ یار (آن لائن) ٹنڈو الہ یار میں ٹریفک حادثہ ہو اجس کے نتیجے میں گلو کا ر اللہ دینو خاصخیلی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو الہ یار میں گلو کار اللہ دینو خاصخیلی اپنی کار میں دوستوں کے ہمرا جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والا آئل ٹینکر کار سے ٹکرایا۔حادثے کے نتیجے میں اللہ دینو خاصخیلی سمیت چاروں افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگراللہ دینو جانبر نہ ہوسکے۔ دیگر تینو ں زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔