ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما بھارتی ٹیم کی شکست کا ملبہ خود پر گرانے والوں کے خلاف میدان میں اتر آئیں، انھیں ویرات کوہلی سے دوستی کی وجہ سے ماضی میں کرکٹ ٹیم کی ناکامی پر سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔خاص طور پر ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کوہلی کے صرف ایک رن پر آؤٹ ہونے کی وجہ اسٹینڈز میں انوشکا کی موجودگی کو قرار دیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اگر مجھے میری فلموں یا اداکاری پر برا بھلا کہا جائے توبات سمجھ میں آتی ہے لیکن جس چیز سے میرا واسطہ نہیں اس پربھی مجھے قصوروار قرار دیا جاتا ہے، پہلے مجھے معلوم نہیں تھا کہ ایسی چیزوں کا جواب کیسے دیا جاتا ہے مگر اب مجھے کسی کی کوئی پروا نہیں ہے۔