جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

انٹرنیٹ پر شارٹ فلمیں سنیما کا مستقبل ہیں‘اداکارہ کنگنا رناوٹ

datetime 24  جون‬‮  2016 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا کہنا ہے کہ سنیما کا مستقبل شارٹ فلمیں ہیں جنہیں انٹرنیٹ پر بیحد پزیرائی موصول ہوتی ہے۔شارٹ فلم ’کریتی‘ کی لانچ تقریب کے دوران کنگنا نے شارٹ فلموں کے فارمیٹ کی خوب تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر نشر ہونے والے یہ فلمیں بہت جلد سب سے زیادہ ہٹ بن جائیں گی۔کنگنا کا کہنا تھا کہ ’صرف میں ہی نہیں میرے خیال سے پوری دنیا کا یہ ماننا ہے کہ سنیما کا مستقبل انٹرنیٹ پر نشر کی جانے والی شارٹ فلمیں ہیں کیوں کہ دو سے تین گھنٹے تک چلنے والی فلمیں مستقبل نہیں ہوسکتیں، یہ آن لائن کا زمانہ ہے،جتنا جلدی ہمیں اس بات کا احساس ہوجائے اتنا اچھا ہے، اس سے ہم دنیا سے پیچھے نہیں رہیں گے۔کنگنا نے خود بھی کسی شارٹ فلم میں جلوہ گر ہونے کی خواہش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا ’میں شارٹ فلم میں کام کرنے کے لیے بیتاب ہوں،
یہ ان کے لیے کافی مشکل اور نیا ہوگا جو اتنی طویل فلموں کا حصہ رہے ہیں۔18 منٹ دورانیہ کی شارٹ فلم ’کریتی‘ کی کہانی ایک کردار کے پیچیدہ ذہن کے گرد گھومتی ہے۔کنگنا سے جب رپورٹرز نے پوچھا کہ کیا انہیں کسی قسم کا خوف ہے تو ان کا کہنا تھا ’مجھے سانپوں کا خوف ہے، مجھے سانپ سے حد سے زیادہ ڈر لگتا ہے، میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ کسی کو نہیں بتاؤں گی کیوں کہ انڈسٹری میں موجود آپ کے دوست اور ساتھی اداکار اس بات کو جاننے کی کوشش کرتے رہتے ہیں کہ آپ کو کس چیز کا خوف ہے اور پھر آپ کو اس سے ڈراتے ہیں۔اگر بولی وڈ فلموں کی بات کی جائے تو کنگنا رناوٹ اس وقت اپنی فلم ’رنگون‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ شاہد کپور اور سیف علی خان اہم کردار ادا کریں گے۔فلم’ ’رنگون‘‘ رواں سال اکتوبر میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…