نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈیس حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہاؤس فل تھری کے خیالوں میں گم دکھائی دیتی ہیں۔ ایک موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیڈی کرنا کوئی آسان کم نہیں ہے۔ جیکولین کا مزید کہنا تھا کہ کامیڈی کرنا مشکل ترین فن ہے۔ جس میں درست وقت کا تعین کرنا لازمی ہوتا ہے اگر آپ اس میں ناکام ہو گئے تو آپ کے مزاح کا مقصد ختم ہو جاتا ہے۔ اداکارہ نے عوام کی جانب سے ملنے والی پزیرائی کا شکریہ بھی ادا کیا۔جیکولین نے حال ہی میں سدھارت ملہوترہ کے ساتھ آنے والی نئی فلم کی شوٹنگ بھی ختم کی ہے ۔جیکولین نے مستقبل میں مزید کامیڈی فلمز کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔