نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اس وقت اپنے بہترین اور عروج کے دور سے گزر رہا ہے لیکن اس وقت ہم وہاں ہیں جہاں ہالی ووڈ 60 سال پہلے ہوتا تھا۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کاجول کا کہناتھا کہ وہ بالی ووڈ کے نوجوان ہیروز کے ساتھ جوڑی بنانے کے لیے تیار ہیں اور انھوں نے کبھی اس بنیاد پر کوئی فلم رد نہیں کی کہ فلم میں ان کے مد مقابل کون ہے انھیں صرف فلم کے اسکرپٹ اور کاسٹ سے غرض ہوتی ہے کہ کون اسکرپٹ کے حساب سے کردار سے مماثلت رکھتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کاجول نے کہاکہ بالی وڈ میں 20 سال ہوچلے ہیں مگر ان کا اسکرپٹ منتخب کرنیکا طریقہ اب بھی پہلے دن والاہے اور وہ اس اسکرپٹ کاانتخاب کرتی ہیں جس پر ان کا 300 فیصد یقین قائم ہو ورنہ چھوڑ دیتی ہوں۔