اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردی کا شکار ہونیوالے قوال امجد صابری شہید جس آخری ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے اس کا موضع تھا کہ عذاب قبر انسان کے مرتے ہی شروع ہوجاتا ہے یا تدفین کے بعد شروع ہوتا ہے اس پروگرام میزبان کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کے باوجود اس موضوع پر بات نہ کرپائے حالانکہ پروڈیوسر بار بار ہمیں پیغام دیتا رہا کہ اصل موضوع کی طرف آجائیں لیکن قدرتی طور پر ہم اس موضوع کی بجائے امجد صابری کی نعت کے سحر میں کھوئے رہے اس پروگرام کی خاتون میزبان کا کہنا تھا کہ جب پروگرام شروع ہوا تو امجد صابری قدرے نڈھال سے نظر آرہے تھے لیکن جب انہوں نے مشہور نعت پڑھنا شروع کی تو پروگرام میں شریک تمام مفتیان اور میزبانوں سمیت امجد صابری بھی روتے رہے اس پروگرام کے تمام شرکاء امجد صابری کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر روتے رہے۔