نیو یارک (این این آئی)آٹو گراف مانگنے پر مشہور کینڈین گلوکار جسٹن بیبر نے مداح پر حملہ کردیا جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے مداح نے جسٹن بیبر کی ایسی دھلائی کی کہ ان کے ہوش ٹھکانے آگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے ایک ہوٹل کے باہر جسٹن بیبر سے ایک شخص نے اپنی بیٹیوں کیلئے آٹو گراف مانگا جس پر گلوکار نے اس شخص پر اچانک حملہ کردیا۔آٹوگراف مانگنے والے شخص نے بھی بدلے میں جسٹن بیبر کی ایسی دھلائی کی کہ اس کے ہوش ٹھکانے آگئے۔مار کھانے کے بعد بھی جسٹن بیبر نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے ہی روز سماجی ویب سائٹ پر اپنی فوٹو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اس خوبصورت لڑکے کے جسم پر ایک بھی نشان نہیں پڑا۔