ممبئی(این این آئی) ماضی قریب کی مقبول ترین فلم ‘‘دھڑکن’’ کا سیکوئل بنایا جارہا ہے اور خبریں گرم تھیں فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے تاہم فلم کے ہدایت کار نے اس کی تردید کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں دھرمیش دھرشن نے کہا ہے کہ وہ ’’دھڑکن‘‘ کا سیکیول بنارہے ہیں لیکن فلم کے حوالے سے انہوں نے کسی بھی اداکار کو کسی بھی کردار کے لیے کوئی پیشکش ہی نہیں۔ پھر نجانیکیوں فلم می فواد خان کی شمولیت کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں۔ وہ اس قسم کی تممام خبروں کی تردید کرتے ہیں۔واضح رہے کہ فواد خان رواں برس 3 بھارتی فلموں ‘‘اے دل ہے مشکل’’، ‘‘مولا جٹ ٹو’’ اور’’ایم ایس دھونی دی ان ٹولڈ اسٹوری’’ کے ذریعے بڑی اسکین پر جلوہ گر ہوں