نئی دہلی (این این آئی) پاکستانی گلوکارہ سلمیٰ آغا جو کافی عرصہ سے ممبئی میں اپنی بیٹی ساشا کے ساتھ مقیم ہیں، نے بھی بھارتی شہریت اور اوورسیز شناختی کارڈ کے حصول کیلئے درخواست دیدی۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد اس پر فیصلہ کیا جائیگا۔ واضح رہے سلمیٰ آغا عدنان سمیع خان کے بعد دوسری پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ ہیں جنہوں نے بھارتی فلموں میں بیٹی کو کام دلانے کے لالچ میں اپنی پاکستانیت کو خیرباد کہہ دیا۔