ممبئی(این این آئی) سب جانتے ہیں کہ بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی کترینہ کیف اور رنبیرکپور نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی نئی فلم’’جگا جاسوس‘‘مکمل کروانے پر مجبور ہیں۔بالی وڈ ذرائع کے مطابق فلم کے مختلف شوٹس اور مناظر کی عکسبندی کے دوران دونوں کی باڈی لینگوئج سے صاف پتہ چلتا تھا کہ وہ ایک دوسرے سے نظر نہیں ملانا چاہتے۔ نئی خبر یہ ہے کہ ’’جگا جاسوس‘‘کافی حد تک مکمل ہوچکی ہے اور یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ رنبیرکپور اورکترینہ کیف اب دوبارہ کسی فلم میں اکٹھے کام نہیں کرینگے۔جگا جاسوس کا کام مکمل کروانے کے بعد رنبیرکپور مراکش سے واپس ممبئی آجائیں گے جب کہ کترینہ کیف لندن میں کچھ روز اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں گی۔