ممبئی(این این آئی) عاشقی ٹو فلم کی اداکارہ شردھا کپور نے عالیہ بھٹ کو عاشقی تھری میں کاسٹ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا، اداکارہ کا کہنا ہے کہ عالیہ بہترین اداکارہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق عاشقی ٹو فلم میں اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کا دل جیتنے والی اداکارہ شردھا کپور نے عاشقی تھری میں عالیہ بھٹ کو کاسٹ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے،اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کو اس بات کا دکھ نہیں کہ وہ فلم عاشقی تھری کاحصہ نہیں ہیں،بلکہ خوشی ہے عالیہ جیسی نوجوان اداکارہ فلم کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ عاشقی ٹو میں اداکار آدتیہ رائے کے ساتھ شردھا کپور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی تھی اور دونوں کی جوڑی کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا،فلم میں اداکاری سے لیکر فلم کے میوزک تک سب سْپر ہٹ تھا،فلم نے باکس آفس پر تہلکا مچا دیا تھا۔اداکارہ شردھا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مستقبل کی فلموں پر کام کر رہی ہیں اور اداکارہ کی جانب سے عالیہ بھٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘اوکے جانو’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ آدتیہ رائے کا ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔