ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اچانک سلمان خان کی نئی فلم ’’سلطان‘‘ کے سیٹ پرپہنچ گئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان ممبئی میں اپنی نئی فلم ’’رئیس‘‘ کی عکسبندی میں مصروف تھے،کہ اچانک وہ قریب ہی سلمان خان کی فلم سلطان کے سیٹ پر پہنچ گئے ،وہاں فلم کے گانے کی عکسبندی جاری تھی ۔دونوں اداکار ایک دوسرے کو دیکھ کر پرجوش ہو گئے اور سیٹ پر دیگر لوگ بھی اس دوستانہ ماحول سے لطف اندوز ہوئے۔سلمان خان نے شاہ رخ خان کو فلم کے کچھ سین بھی دکھائے۔واضح رہے کہ عید کے موقع پر سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘اورشاہ رخ خان فلم ’’رئیس‘‘ کا باکس آفس پر آپس میں ٹکراؤ کا خطرہ ہے۔