لاہور( این این آئی) اداکارہ میرا نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو اپنا چچا اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اپنا تایا بنا لیا ۔اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو کے دوران اس امر کا اظہار کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ سیاست میں اپنی والدہ سے متاثر ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میری کوئی آف شور کمپنی نہیں، ایک کمپنی بنائی تھی جس کے پلیٹ فارم سے فلم ’’ہوٹل ‘‘بنائی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں میں کامیڈی کردار نہیں دئیے جاتے حالانکہ میں اتنی اچھی کامیڈی کر سکتی ہوں کہ دیکھنے والے حیران وہ جائیں ۔ آنے والی نئی فلم کامیڈی بناؤں گی اور اس میں میر اکردار دیکھنے والوں کو مدتوں یاد رہے گا۔میرا نے شو کے دوران ریما اورریشم کی آواز کی نقل بھی کی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اس بات کی نفی کی کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور مہیش بھٹ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ۔