اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نیرواں مالی سال میں پاکستان میں ترقی کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کی توقع ظاہر کر دی ٗجو حکومت کے مقرر کردہ ہدف پانچ اعشاریہ پانچ فیصد سے ایک فیصد کم ہے۔عالمی بینک کی پاکستان کی معیشت کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیاکہ2015کی چار اعشاریہ دو فیصد کے مقابلے میں 2016 میں ترقہ کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کی توقع ہے ٗلارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح ترقی چار سے چاراعشاریہ پانچ ٗ سروسز کے شعبے میں شرح پانچ فیصد تک متوقع ہے ٗزرعی شعبے میں ترقی کی شرح دواعشاریہ پانچ فیصد رہے گی جو 2015 میں 2.9 فیصد تھی۔رپورٹ میں حکومت کے معاشی ترقی کے اقدامات کو سراہا گیا تاہم نجی سرمایہ کاری کی شرح کم ہوگئی ہے۔رپورٹ میں ملک کو مستقل معاشی ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا گیا۔ ورلڈ بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر الانگو پیچامتو کے مطابق پاکستان کو اصلاحاتی ایجنڈے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں ٹیکس ادائیگی کی شرح بڑھانے۔کاروباری سرگرمیوں کے لیے موزوں ماحول اور نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اہم ہے۔رپورٹ میں مالیاتی استحکام کو پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سب سے زیادہ اہم قراردیا گیا۔