ممبئی (این این آئی)پچھلے ہفتے کانز فلم فیسٹیول کے دوران ایشوریہ رائے کی کاسنی لِپ سٹک کے سبب سوشل میڈیا میں خاصی ہلچل رہی۔ کچھ لوگوں نے مذاق اڑایا تو کچھ نے ایش کی ہمت کی داد دی۔42 سالہ ایشوریہ رائے نے بھی ہمت کے ساتھ اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ان کا کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد جس طرح کے ردِ عمل سامنے آ رہے ہیں وہ انھیں خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ایشوریہ کہتی ہیں کہ وہ اس بار کچھ مختلف کرنا چاہتی تھیں اور اچھے برے دونوں طرح کے ردِ عمل سے خوش ہیں۔ایشوریہ کی فلم سربجیت رواں ہفتے ریلیز ہوئی ہے اور ایسے میں کسی بھی طرح کی پبلسٹی ایشوریہ کے لیے اچھی ہی ہوگی اب کہیں یہ کاسنی لپ سٹک بھی اسی پبلسٹی کا حصہ تو نہیں؟ویسے ایشوریہ کو سونم کپور جیسی جونئیر اداکارہ سے سبق سیکھنا چاہیے جنھوں نے انتہائی پر وقارانداز اور سادگی کے ساتھ سفید لباس میں کانز کے ریڈ کارپٹ پر چل کر زبردست تحسین حاصل کی اور یوں بھی کچھ چیزیں عمر کےساتھ ہی اچھی لگتی ہیں۔