ممبئی(این این آئی) امیتابھ بچن جتنے بڑے فنکارہیں اتنے ہی بڑے دل کے بھی مالک ہیں۔ان کی اسی خوبی کی وجہ سے ان کے پرستار پوری دنیا میں موجود ہیں۔حال ہی میں میگا اسٹار نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ کیک کاٹ رہے ہیں۔امیتابھ بچن نے بتایا کہ یہ لڑکی ہردیکا کینسر کی مریضہ ہے اور اس نے اپنی سالگرہ اس بار میرے ساتھ منانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ میں اس بچی کی یہ معصومانہ خواہش رد نہیں کرسکا اور ہردیکا کی سالگرہ والے دن اس کے ساتھ مل کرکیک کاٹا۔ہردیکا اس موقع پر بہت خوش تھی اور اسے مسکراتا دیکھ کر میں بھی بہت خوش ہوگیا۔