ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈسپر اسٹار سلمان خان کا اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر کہنا تھا کہ جب وہ شادی کریں گے تو سوشل میڈیا کے ذریعے بتادیں گے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ دبنگ خان کی شادی کے متعلق افواہیں میڈیا میں گردش کررہی ہیں کہ نامور اداکار سلمان خان اپنی رومانوی گرل فرینڈ لولیا سے 27 دسمبر 2016 کو اپنی سالگرہ کے دن شادی کریں گے۔آئیفا ایوارڈز کی کانفرنس میں بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کا کہنا تھا کہ جب مجھے شادی کرنی ہوگی تو میں کرلوں گا مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ میں کب شادی کروں گا۔بالی ووڈ کے دبنگ خان حال میں ہی اپنی دوست پریٹی زنٹا کی شادی کی تقریب میں اپنی گرل فرینڈ لولیا کے ساتھ پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں معروف بھارتی اخبار کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سلمان خان نے لولیا سے سال2016 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ دبنگ خان نے اپنی والدہ کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے کیا ہے