ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری پاکستانی کھانوں کی شوقین نکلیں۔بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ”روک اسٹار“ سے کیا اور خوب شہرت سمیٹی جبکہ بالی ووڈ اداکارہ کا تعلق امریکا سے ہے لیکن اس کے باوجود ساتھی اداکاراو¿ں کی طرح پاکستانی کھانوں کی شوقین ہیں۔اپنے انٹرویو میں نرگس فخری کا کہنا تھا کہ میں نیویارک میں پلی بڑھی ہوں لیکن شروع سے پاکستانی کھانے کھارہی ہوں کیوں کہ بچپن سے گھر میں مزیدار قسم کے پاکستانی کھانے بنتے تھے جب کہ میری والدہ بہت اچھا پاکستانی کھانا بناتی تھیں جس کا مزہ آج بھی مجھے یاد ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نرگس فخری نے اپنے قریبی دوست کی اودے چوپڑا کی جانب سے شادی سے انکار کے بعد بھارت چھوڑ کر امریکا چلی گئی تھیں۔