ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کو بہت سی کامیاب فلمیں دینے والے اداکار فردین خان کو موٹاپے نے فلمی دنیا سے دور کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار فردین خان ان دنوں اس قدر موٹاپے کا شکار ہو گئے ہیں کہ ہدایتکاروں نے بھی ان سے منہ موڑ لیا ہے۔ نو انٹری، پیار تو نے کیا کیا، جنگل اور بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فردین خان آخری بار فلم دولہا مل گیا میں نظر آئے تھے۔ فردین خان کے چاہنے والوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ موٹاپے نے فردین خان کو بالی ووڈ سے دور کر دیا ہے۔ فردین خان کے موجودہ وزن سے متعلق تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی لیکن میڈیا پر دکھائی جانے والی ان کی حالیہ تصاویر میں انھیں بھاری بھرکم واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ فردین خان اس سے پہلے بھی موٹاپے کا شکار ہوئے تھے اور 2014 میں سپر اسٹار نے اپنا وزن 12 کلو کم بھی کیا تھا۔