ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اپنی ہولی وڈ فلم”ٹرپل ایکس:دی ریٹرن آف زینڈر کیج“ کی شوٹنگ ختم کی ہے اور اب وہ اداکارہ کریتی سنن کی آنے والی فلم ”رابطہ“ میں ایک آئٹم سانگ کریں گی۔بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون نے اب تک کسی بولی وڈ فلم کو سائن نہیں کیا تاہم اپنی ہولی وڈ فلم کی شوٹنگ ختم کرتے ہی اداکارہ کو ایک آئٹم سانگ کی آفر موصول ہوگئی۔واضح رہے کہ فلم’رابطہ’ میں اداکار سوشانتھ سنگھ راجپوت اور کریتی سنن پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دپیکا کا آئٹم سانگ کریتی کی اداکاری کے لیے سخت مقابلہ ہوسکتا ہے۔اس آئٹم سانگ کو مقبول موسیقار پریتم کمپوز کریں گے۔واضح رہے کہ دپیکا پڈکون نے اس سے قبل کئی فلموں میں آئٹم سانگ کیے ہیں، انہوں نے آخری آئٹم سانگ اپنی ہی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں کیا تھا، آئٹم سانگ ’لولی‘ نے ہندوستانی شائقین میں کافی پذیرائی حاصل کی تھی۔دینیش ویجان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”رابطہ“ کی ریلیز اگلے سال متوقع ہے۔