ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ میں باسکٹ بال کھلاڑی کا کردار ادا کرنے کے لیے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نئی فلم ’’ہاف گرل فریں ڈ‘‘ کے لیے ان کی اور ساتھی اداکار ارجن کپور کی اسپورٹس ڈائریکٹر رابرٹ ملر کی زیر نگرانی میں سخت ٹریننگ جاری ہے۔شردھا کپور نے ٹریننگ کے حوالے سے بتایا کہ ’’ایک کلاس حاصل کرنے کے بعد میں کئی بار بال کو باسکٹ میں پھینکنے میں کامیابی حاصل کی ہے‘‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج کل سخت محنت کررہی ہوں جس کی وجہ سے میرے پٹھوں میں شدید درد ہے، کھانے پینے میں خاص طور پر احتیاط کے ساتھ توانائی پیدا کرنے والی غذاؤں کا استعمال کر رہی ہوں۔قبل ازیں اداکارہ نیفلم اے بی سی ڈی 2 کے لیے ڈانسنگ ، عاشقی ٹو کے لیے گائیگی اور فلم باغی کے لیے کراٹوں کی ٹرینگ حاصل کی ہے۔فلم ہاف گرل فرینڈ چیتن بھگت کے ناول سے ہی بنائی گئی ہے، جس میں اداکار ارجن کپور اور اداکارہ شردہ کپور اپنی اداکاری کے جرہر دکھائیں گے۔امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
وراثت
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی



















































