اسلام آباد (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے کہاہے کہ پاناما پیپرز میں ان کا نام شامل نہیں اس سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں بھی غلط ہیں اور ان کی والدہ کی آف شور کمپنی قانونی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کی دوسری قسط میں آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید کی والدہ کا نام بھی شامل ہے ۔رد عمل میں شرمین عبید نے کہاکہ وہ آئی سی آئی جے اور ان کی قابل تعریف کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہیں پاناما پیپرز میں ان کا نام نہیں ہے اور اس بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں غلط ہیں انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس میں ظاہر کی گئی ان کی والدہ کی آف شور کمپنی قانونی ہے اور وہ خود پاناما پیپرز میں سامنے والی کسی آف شور کمپنی کی مالک نہیں ہیں ۔